سابق افغان چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے بھارتی میڈیا کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی سے وابستہ صحافی نوین کپور نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ عبداللہ عبداللہ کو طالبان نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
جس کے تھوڑی ہی دیر بعد ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے طالبان کی جانب سے خود کو حراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ عبداللہ عبداللہ نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ ان کے حراست میں لیے جانے کی بھارتی میڈیا کی خبر جھوٹی ہے۔ بھارتی صحافی خبر شائع کرنے سے قبل حقائق کو چیک کرلیا کریں۔