سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی میں ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز کے شعبے قائم کردیئے گئے ہیں، جن کیلئے علیحدہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کئے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تقسیم سے ادارےکی کارکردگی میں بہتری آئےگی۔ انہوں نے بتایا کہ ریگولیٹری میں عملے کے ارکان کی تعداد تقریباً 350 ہوگی۔