کابل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن چند روز میں بحال ہوجائے گا، افغان میڈیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر معمول کا فلائٹ آپریشن آئندہ چند روز میں بحال ہوجائے گا۔

افغان میڈیا نے ایئرپورٹ حکام کے حوالے سے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ پرمقامی اور بین الاقوامی پروازیں 2 روزمیں بحال ہوجائیں گی۔ سربراہ کابل ایئرپورٹ عبدالہادی نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ سے مقامی پروازیں شروع کی جاچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے تکنیکی کوششیں جاری ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons