پاکستان کا عالمی برادری پر افغانستان میں زمینی حقائق کو تسلیم کرنے پر زور

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے عالمی برادری، خاص طورپر افغانستان کے ہمسایہ ممالک پرزوردیاہے کہ وہ اس ملک کے نئے زمینی حقائق کوتسلیم کریں اور ایک جامع حکومت کی تشکیل کے لئے افغان کوششوں کی حمایت جاری رکھیں۔

امریکی رسالے نیوزویک میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں انہوں نے کہاکہ اپنا سیاسی نظام تشکیل دینے کے لئے افغانوں کی حوصلہ افزائی لازمی ہے۔ منیراکرم نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ افغان عوام پرکوئی بیرونی حل مسلط نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن اوراستحکام کا انحصار تین عناصرپرمبنی لائحہ عمل پر ہے جن میں افغان عوام کو فوری انسانی امداد کی فراہمی، افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل اور افغانستان کی طرف سے اس کے ہمسایہ ممالک دیگرممالک کو دہشت گردی کے خطرات کے خاتمے کے لئے ایک جامع منصوبے کی تیاری شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17کیس رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons