وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملکی معیشت بہتر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی ریلیز پرائز 19 سو روپے کر دی ہے جس کے بعد آئند چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی ہوجائے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی میں گندم کی ریلیز بند کر دی تھی لیکن اب دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا اور طلب اور رسد میں تعطل کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔