محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم زیریں سندھ ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ مزید شدت کے بعد ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے جوکہ اس وقت راجستھان بھارت اورمشرقی سندھ پرموجود ہے۔اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں 14 ستمبر سے 17 ستمبر تک موسم گرم اور انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے۔