ایس سی او کے شرکاء افغانستان میں استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر متفق، فواد چوہدری

ایس سی او کے شرکاء افغانستان میں استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر متفق، فواد چوہدری

وزیر برائے اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس نازک مرحلے پر افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

دوشنبے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں شریک تمام ملکوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان میں استحکام لانے کے لئے ملکر کام کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہمیں افغانستان کے ساتھ کام کرنے سمیت جنگ سے متاثرہ ملک میں ایک وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے لئے بھی آگے بڑھنا چاہیئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس کے شرکاء کو غیرمستحکم افغانستان کے تمام خطے پر پڑنے والے منفی اثرات سے آگاہ کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons