وزیراعظم نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

 وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جس پر بیس ارب ستر کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کراچی کے مسائل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی قلت ایک بڑا مسئلہ ہے اور کے فور منصوبے سے اس کے حل میں مدد ملے گی۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے اور ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے مزید منصوبے بنانے ہوں گے۔ کراچی میں سرکاری ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی سوچ کے مطابق سرکلر ریلوے کی نہ صرف بحالی کی جارہی بلکہ اسے توسیع اور جدید بھی بنایا جا رہا ہے۔

جدید سرکلر ریلوے کے تیس اسٹیشن، رہائشی، صنعتی اور دفاتر کے علاقوں کو منسلک کریں گے۔ اس منصوبے سے نہ صرف کراچی میں گاڑیوں کا بہائو کم ہوگا بلکہ مسافروں کو سہولت بھی ملے گی۔ بجلی پر چلنے والی ٹرینیں بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں جس سے آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے پر کوئی پھاٹک نہیں بنایا جائے گا جس کے باعث ٹرینیں اسی کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ ہر گاڑی میں 814 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons