مقبول گلوکار بلال سعید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں چند لڑکیوں کی جانب سے پکڑتے اور پھر اپنی جانب کھینچتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دوران کنسرٹ جب بلال سعید مداحوں کے قریب سے ہاتھ ہلاتے گزررہے تھے تو چند لڑکیوں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور اپنی جانب کھینچنے لگیں۔ اس کے بعد وہاں موجود سکیورٹی گارڈز کو مداخلت کرنا پڑی، سکیورٹی گارڈ آئے اور بلال سعید کو لڑکیوں سے چھڑوا کر اسٹیج کی جانب واپس لے گئے۔