معروف صحافی اور برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن لندن میں وفات پاگئے ہیں۔ وہ اسپتال میں 6 ہفتے سے زیرعلاج تھے، معروف صحافی گزشتہ 2 برس سے علیل تھے۔
اہل خانہ کے مطابق ، واجد شمس الحسن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے واجد شمس الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ واجد شمس الحسن نے زندگی بھر جمہوریت، انسانی حقوق، آزاد پریس اور پیپلز پارٹی کے لیے وقف کر دی۔