تازہ ترین
یوم شہداء کے موقع پر چینی صدر نے تھیان آن من اسکوائر پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا

یوم شہداء کے موقع پر چینی صدر نے عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا

اس سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100ویں سالگرہ ہے۔ 30 ستمبر چین کے یوم شہداء کے موقع پر صدر شی چن پھنگ پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے تمام شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں کے ساتھ مل کر، بیجنگ شہر کے مرکز میں واقع تھیان آن من اسکوائر پر عوامی ہیروز کی یاد گار پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یوم شہداء کے موقع پر شی جن پھنگ نےتھیان آن من اسکوائر پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا_fororder_现场图2

 نامکمل اعداد و شمار کے مطابق جدید دور میں، چین میں تقریباً 20 لاکھ  سے زائد شہداء نے قومی آزادی اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لئے بہادری سے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی۔ اگست 2014 میں، چینی قانون ساز اداروں نے 30 ستمبر کو یوم شہداء کے طور پر منانے کے فیصلے کی منظور ی دی۔

اس کے بعد سے ہر سال 30 ستمبر کو چین میں شہداء کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، اور مادر وطن کی جانب سے عظیم قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

یوم شہداء کے موقع پر شی جن پھنگ نےتھیان آن من اسکوائر پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا_fororder_现场图3
یوم شہداء کے موقع پر شی جن پھنگ نےتھیان آن من اسکوائر پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا_fororder_现场图4

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ میں طبی اداروں کی سب سے بڑی ہڑتال کا امکان

یکم اکتوبر کو سی این این کی رپورٹ کے مطابق، قیصر میڈیکل گروپ اور گروپ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons