پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی

پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی

پاکستان میں عالمی وباء کرونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 729 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 742 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار127 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44 ہزار 116 کرونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد رہی۔

سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 458، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 796، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 09، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 417، بلوچستان میں 32 ہزار 916، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 127 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 321 ہو گئی ہے۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 617 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 382، خیبرپختونخوا 5 ہزار 537، اسلام آباد 923، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons