انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو ڈیجیٹل کیا جارہا ہے اور ایجنڈے کی تمام تر کارروائی ٹیبلٹس پر دکھائی جائے گی۔
انہوں نے کراچی میں جامعہ کراچی اور نجی فرم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کیا جس کا مقصد اینی میشن سے متعلق سنٹر فار ایکسی لینس کا قیام ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مرکز جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات کے طالب علموں کے لئے معاون ثابت ہوگا اور اسے چھ سے آٹھ ماہ کے دوران مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔