تازہ ترین

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کاامکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چھبیس، کراچی ستائیس، پشاور تئیس، کوئٹہ بارہ، مری اورگلگت پندرہ اورمظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود،خشک رہنے اورکہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حر ارت۔ سرینگر، پلوامہ اوربارہ مولہ میں دس ڈگری سینٹی گریڈ، جموںبائیس، Leh تین، اننت ناگ اورشوپیاں میں نو ڈگری سینٹی گریڈ۔

یہ خبر پڑھیئے

فلپائن کا جہاز جان بوجھ کر چینی کوسٹ گارڈ کی کشتی سے ٹکرایا، جس کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پر عائد ہوتی ہے، چائنا کوسٹ گارڈ

دس دسمبر کو فلپائن کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز، ایک سرکاری اور دوسرا سپلائی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons