بھارت فسطائی نریندرمودی کی زیر قیادت دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ بن گیا ہے لیکن فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سمیت دیگربین الاقوامی ادارے اس کو نظرانداز کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردوں کی مالی مدد اور سرپرستی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوالیس ایسے بھارتی بینکوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو ایک ارب ڈالر سے زائد رقوم کی مشکوک منتقلی میں ملوث ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس جیسے عالمی اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن مالیاتی ادارہ اس کے خلاف کارروائی سے ہچکچا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فیٹف کواپنے اگلے اجلاس میں بھارت کو مشکوک رقوم کی منتقلی پر بلیک لسٹ کرنا چاہیے۔