افغانستان میں طالبان نے داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی تعاون کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں۔
ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ وہ خود دہشت گرد حملوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتوں کے دوران دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے ۔