پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تین سو ساٹھ ارب روپے مالیت کا ضلعی ترقیاتی پروگرام شروع کیا ہے جس سے ہر ضلعے میں ٹھوس تبدیلی آئے گی۔
آج لاہور میں سابق وفاقی وزیر نوریز شکور سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے فائدے کیلئے عوامی فلاح و بہبود پر مبنی ترقیاتی منصوبے مقررہ نظام الاوقات میں مکمل کئے جارہے ہیں۔