تازہ ترین

امریکی خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، افراط زر میں اضافے کا خدشہ

گیارہ اکتوبر کو امریکی میڈیا سی این این نے اطلاع دی کہ اسی روز امریکی خام تیل کی قیمت 80.52  ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جو اکتیس اکتوبر 2014 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

اپریل 2020 میں خام تیل کی قیمت منفی چالیس ڈالر فی بیرل تک گرنے کے بعد سے ایک سال سے زائد عرصے میں امریکی تیل کی قیمت 120 امریکی ڈالر تک بڑھ چکی ہے۔ کووڈ-19 کی وبا کے تناظرمیں لوگوں کی سفری سرگرمیوں میں تیزی سے کمی آئی تھی جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی تھی۔ لیکن رواں سال امریکہ میں سفری سرگرمیوں میں تیزی آنے کے بعد پٹرول کی طلب بڑھ چکی ہے، جس کی وجہ سے امریکی تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

سی این این کے مطابق تیل کی قیمت میں اضافہ افراط زر کو بڑھائَے گا، دنیا کو درپیش توانائی کے حالیہ بحران سے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین تعلقات کی بحالی کیلئے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، چینی وزارت خارجہ

چین اور آسٹریلیا ایشیاء-بحرالکاہل کے 2 اہم ممالک ہیں چین نے باہمی اعتماد کی بحالی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons