تازہ ترین

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف ملک بھر میں کارروائی جاری

کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی اور ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف ملک بھر میں کارروائی جاری ہے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے سکولوں، پٹرول پمپوں، بینکوں، پبلک ٹرانسپورٹ، بس اڈوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور میڈیکل سٹوروں میں احتیاطی تدابیر اور کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے عمل کو جانچنے کے لئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے آج کینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور خلاف ورزی پر جموں سٹاپ بیدیاں روڈ پر سات دکانیں سربمہر کردیں۔

 خیبرپختونخوا بھر میں بھی ویکسین نہ لگانے اور کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ایبٹ آباد میں ویکسین نہ لگوانے کی مہم کے تحت مختلف دکانداروں کو تیس ہزار جرمانہ سات دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے بس اڈوں، مارکیٹوں، دکانوں اور شادی ہالوں سمیت ایک سو بائیس مقامات کا دورہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سترہ ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا۔

 ضلع نوشہرہ میں ویکسین نہ لگوانے پر دس افراد کو نوٹس اور جرمانہ کیا گیا۔ چار سدہ میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے موقع پر طلبہ کو ویکسین لگائی۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شیوئی شیانگ کا ‘چینی زبان کی عالمی کانفرنس 2023’ سے اہم خطاب

 9 دسمبر کو ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons