قومی شماریات بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2021-22 کے پہلے دو ماہ میں سبزیوں کی برآمدات میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 83 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی سے اگست کے دوران 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 کروڑ ڈالر کی سبزیاں برآمد کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے پھل برآمد کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 7 کروڑ ڈالر کے پھل برآمد کیے گئے تھے۔