چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 13 تاریخ کو کہا کہ چین بھارت سرحدی مسئلے پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔
چینی حکومت نے کبھی بھی بھارت کی جانب سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر قائم کردہ نام نہاد “اروناچل پردیش” کو تسلیم نہیں کیا، اور اس علاقے میں بھارتی رہنماؤں کی سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارتی نائب صدر موپاواراپو ونکیا نائیڈو نے حال ہی میں نام نہاد “اروناچل پردیش” کا دورہ کیا۔