چین کا دنیا کی مشترکہ ترقی اور امن و استحکام میں مثالی کردار ہے، اقوام متحدہ میں چینی مندوب

تیرہ تاریخ کو اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں چین کے مستقل مشن نے چینی اور غیر ملکی میڈیا کے لیے آن لائن بریفنگ کا انعقاد کیا۔

اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے چھن شو نے اس موقع پر کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کے عام مباحثے میں 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر تیزی سے عمل درآمد کے لیے “گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو” پیش کیا۔ یہ ترقی کے میدان میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کے تصور کا ایک واضح مظہر ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا دنیا کی مدد کا مشن، ذمہ داری اور جذبہ رکھتی ہے۔ 

چھن شو نے نشاندہی کی کہ رواں سال اقوام متحدہ میں چین کی قانونی نشست کی بحالی کی 50ویں سالگرہ ہے۔چین نے گزشتہ نصف صدی سے اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھا ہے۔چین تقریباً تمام عالمگیر بین الحکومتی عالمی تنظیموں میں شمولیت اختیار کرچکا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والا ملک بن چکا ہے۔ چین عالمی مسائل کے سیاسی تصفیے میں فعال طور پر شریک رہتا ہے اور عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons