تازہ ترین

دنیا افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات کرے: وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو معاشی اور انسانی امداد کی فراہمی کےلئے ہنگامی بنیادوں پر مربوط  اقدامات کرے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ Nanaia Mahuta سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نے کابل سے غیرملکیوں کے محفوظ انخلا پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

شاہ محمود قریشی نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں اپنی ہم منصب کو بریفنگ دی۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں مقبوضہ  علاقے میں بھارتی جنگی جرائم کے بارے میں دنیا کو دستاویزی ثبوت پیش کئے ہیں۔

 دونوں وزرا خارجہ نے  دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شیوئی شیانگ کا ‘چینی زبان کی عالمی کانفرنس 2023’ سے اہم خطاب

 9 دسمبر کو ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons