تازہ ترین
یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر کی جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کو اپنی حمایت کی یقین دہانی

یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر کی جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کو اپنی حمایت کی یقین دہانی

یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر Fabio Messimo Casstalado نے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

وہ آج برسلز میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گفتگو کر رہے تھے۔ افغانستان میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے ٹھوس اقدامات کئے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے گورنر نے کہا کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے ذریعے 20 ارب ڈالرز کا استفادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے تمام کنونشنز پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے کوشاں ہے۔

 بھارت کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کی معاونت کررہا ہے۔

 انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر کو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons