تازہ ترین

ماحولیات، تحفظ خوراک کیلئے سبزہ زاروں، زرعی اراضی کا تحفظ ناگزیر ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی کی پیمائش ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ وہاں تجاوزات ختم کر کے محصولات میں اضافہ کیا جا سکے۔

انہوں نے اسلام آباد میں رہائش، تعمیرات اور ترقی کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اراضی کے استعمال میں تبدیلیوں کی جہاں سبزہ زاروں کو شہری منصوبوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے سبزہ زاروں اور زرعی اراضی کو ماحول اور خوراک کے تحفظ کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں اور آزاد کشمیر کی حکومت سے کہا کہ وہ اراضی کے استعمال میں تبدیلیوں کی جانچ پڑتال کے لئے قانون سازی میں تیزی لائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نقشہ سازی کے پہلے مرحلے کے تحت پنجاب میں نوے فیصد سرکاری اراضی، خیبرپختونخوا میں 96 فیصد اور بلوچستان میں پچاس فیصد سرکاری اراضی کی ڈیجیٹائزیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم نے ایک اور اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ان اہم منصوبوں پر پیشرفت میں تیزی لائیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت درختوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ شجرکاری کے ذریعے ہر اس درخت کا تحفظ کیا جا رہا ہے جسے کسی خاص جگہ سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر تہنیتی پیغام

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی  نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons