تازہ ترین

قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد کی منظوری، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش

قومی اسمبلی نے آج متفقہ طورپر ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کیلئے عظیم خدمات پر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

قرارداد پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے پیش کی جس میں عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے محسن اور ہیرو تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

ایوان نے عبدالقدیر خان کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے حکومت کو تجویز دی کہ ان کی حیات اور خدمات کو جلد نصاب کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ایوان نے کہاکہ ایٹمی سائنسدان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک اور اس کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے سپیکر نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور عمر شریف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ایوان میں مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

یہ خبر پڑھیئے

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر تہنیتی پیغام

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی  نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons