ایل این جی پاور پلانٹس کی مارچ 2022 تک نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کرونا کے باعث پلانٹس کی خریداری کے لئے سرمایہ کار پاکستان نہیں آسکے۔ اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام نے امید ظاہرکی کہ انٹرنیشنل سرمایہ کار پاور پلانٹس کے لئے بھاری رقم ادا کریں گے۔
قائمہ کمیٹی نے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری جلد مکمل کرنے کی سفارش کردی ہے۔