تازہ ترین
ایئر چیف مارشل (ر) فاروق فیروز خان مرحوم کی زندگی پر مبنی ستاویزی فلم جاری کر دی گئی

ایئر چیف مارشل (ر) فاروق فیروز خان مرحوم کی زندگی پر مبنی ستاویزی فلم جاری کر دی گئی

پاک فضائیہ نےایئر چیف مارشل (ریٹائرڈ) فاروق فیروز خان (مرحوم ) کی زندگی پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی ہے جو 10 اکتوبر 2021 کو اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئےتھے ۔

وہ 17 اگست 1939 کو پیدا ہوئے اورپی اے ایف پبلک سکول سرگودھا سےسینئر کیمبرج مکمل کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور امریکی فضائیہ کی اکیڈمی میں تربیت کے لیے منتخب ہوئے۔

انہیں تین سال تک متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں فائٹر ونگ کی کمان کرنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ انہوں نے 1965 اور 1971 کی دونوں جنگوں میں حصہ لیا اور شجاعت و بہادری کے اعتراف میں انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

انہوں نے مارچ 1991 سے نومبر 1994 تک پاک فضائیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ مزید برآں وہ نومبر 1994 سے نومبر 1997 تک پاکستان مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات رہے۔

پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر انہیں نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شیوئی شیانگ کا ‘چینی زبان کی عالمی کانفرنس 2023’ سے اہم خطاب

 9 دسمبر کو ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons