تازہ ترین
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

پندرہ اکتوبر کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین ،ایران کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینے کی مزید کوشش کرے گا۔ چین ،ایران کے ساتھ  اپنے کلیدی مفادات اور اہم تحفظات کے مسائل پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت ، یک طرفہ بالادستی کی مخالفت اور عالمی انصاف کی حفاظت کرے گا۔وانگ ای نے کہا کہ چین ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع سمجھوتے پر دوبارہ عمل درآمد کے مذاکرات کی بحالی کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے ساتھ مل کر علاقائی امن و امان کے لیے کوشش کرے گا۔               افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بارے میں وانگ ای نے کہا کہ چین ایران کی جانب سے دوسرے اجلاس کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے۔ساتھ  انہوں نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کو دوسرے متعلقہ کثیرالطرفہ نظام کے ساتھ رابطےاور صلاح مشورے  کی تجویز بھی دی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی نئی حکومت چین کے ساتھ جامع تعاون کو فروغ دے گی نیز چین کے ساتھ انسداد وبا سے متعلق تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہے۔ایران ،ایرانی ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع سمجھوتے کے مذاکرات کو بحال کرنے کی کوشش کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شیوئی شیانگ کا ‘چینی زبان کی عالمی کانفرنس 2023’ سے اہم خطاب

 9 دسمبر کو ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons