پندرہ اکتوبر کو چین میں بزرگوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ایک بلیٹن جاری کیا گیا جس کے مطابق یکم نومبر دو ہزار بیس تک چین میں ۶۰ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ۲۶ کروڑ ۴۰ لاکھ بیس ہزار ہے جو کہ کل آبادی کا 18.70 فیصد بنتا ہے اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی شرح 19.7 فیصد ہے، یعنی ہر سو ملازمت کرنے والے افراد 19.70 بزرگوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں یہ شرح سال ۲۰۱۰ سے 7.80 پرسینٹج پوائنٹس بڑھی ہے۔
متعلقہ انچارج کے مطابق چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی پر عمل کے دوران چین میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے مزید بہتر اقدامات اپنائے جائیں گے ۔