آر آئی اے نووستی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پندرہ اکتوبر کو روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور کابروف نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کے بارے میں توسیع شدہ سہ فریقی مذاکرات 19 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوں گے۔
روس، چین، امریکہ اور پاکستان کے نمائندے مذاکرات میں شریک ہوں گے اور افغان امور پر بات چیت کرتے ہوئے اتفاق رائے کے حصول کی کوشش کریں گے۔
علاوہ ازیں روسی وزارت خارجہ کے سی آئی ایس تھرڈ بیورو کے سربراہ سجرینک نے کہا کہ امریکہ ،روس کے وسط ایشیائی اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہا ہے اور خطے میں انسداد دہشت گردی کا اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے۔یہ وسط ایشیائی ممالک ، روس ، چین اور ایران کے لیے ناقابل قبول ہے۔