پندرہ اکتوبر کو افغان صوبے قندھار کے صوبائی صدر مقام قندھار شہر کی ایک مسجد میں بم دھماکہ ہوا۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی وفد کے مطابق دھماکے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
افغان ٹی وی ڈان نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ یہ حملہ قندھار کی پہلی پولیس ڈسٹرکٹ میں اہلِ تشیع کی ایک مسجد میں ہوا۔
حملے کے وقت بڑی تعداد میں نمازی نماز ادا کر رہے تھے ۔ اس مسجد میں 4000 نمازیوں کی گنجائش ہے اور یہ صوبہ قندھار کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ آئی ایس آئی ایس نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اسی روز سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی تصدیق کی۔ تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔