تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا، شیخ حسینہ

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی منافرت کے واقعات کا پڑوسی ممالک پر اثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش میں رہنے والے ہندوؤں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بڑھتی مذہبی تقسیم پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت یقینی بنائے کہ مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہ کیا جائے۔ شیخ حسینہ نے بھارت کو واضح کیا کہ وہ  شرپسندوں کے ساتھ سختی سے پیش آئے۔ وہاں ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کو متاثر کرے اور ہمارے ملک میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندو برادری اپنے آپ کو اقلیت نہ سمجھیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی طرح اپنی رسومات کا اہتمام کرتے رہیں۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اور انہوں نے یہیں پرورش پائی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons