تازہ ترین
تعلیمات رسولﷺ کی مدد سےاسلام کیخلاف منفی تاثر سے نمٹ سکتے ہیں، طاہر محمود اشرفی

تعلیمات رسولﷺ کی مدد سےاسلام کیخلاف منفی تاثر سے نمٹ سکتے ہیں، طاہر محمود اشرفی

بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسلمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبین کی تعلیمات کی مدد سے اسلام کے خلاف منفی تاثر سے نمٹ سکتے ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبین کی تعلیمات نہایت واضح ہیں اور ہمیں اپنی ذاتی زندگیوں میں ان تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔نمائندہ خصوصی نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر اسلام آباد میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اسلام مخالف قوتوں سے خبردار رہیں جو کہ ملک میں مذہب کی بنیاد پر افراتفری پھیلا رہی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا فلپائن کی جانب سے چین کے ہوانگ یئن جزیرے کے پانیوں میں غیر قانونی داخلے پر بیان

فلپائن بیورو آف فشریز اینڈ ایکویٹک ریسورسز  کے تین بحری جہاز چین کی جانب سے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons