تازہ ترین
حکومت غریب افراد پر عالمی مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، فرخ حبیب

حکومت غریب افراد پر عالمی مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، فرخ حبیب

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت نے ترقی ہے۔

انہوں نے آج ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب افراد پر عالمی مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت پائیدار بنیادوں پر مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں برآمدات میں اضافے کیلئے تنوع پر مبنی پالیسیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت جلد خوراک کا امدادی پروگرام متعارف کروائے گی جس کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ غریب خاندانوں کو اشیائے خوردونوش پر براہ راست سبسڈی فراہم کی جائیگی۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons