ورلڈٹی20 کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا وارم اپ میچ دبئی میں جاری ہے اور ویسٹ انڈیز کی 2 وکٹیں گرچکی ہیں۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے کھیلے گی۔
پاکستان ٹی 20 کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی۔ پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔