قوم عید میلاد النبی صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہی ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالیں گے اور حضرت محمد خاتم النبین صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات کا بھرپور انداز میں پرچار کیا جائے گا۔
ملک بھر میں کانفرنسوں اور رات محفل نعت کے انعقاد کے بعد دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں اسلام اور مذہبی تعلیمات کے فروغ ،امت مسلمہ کے درمیان اتحاد،ملک کی سالمیت اور اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔