تازہ ترین

بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مشعل حوالگی کی تقریب مکمل

انیس اکتوبر کو بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مشعل جو یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے پاناتھینیکو اسٹیڈیم میں روشن کی گئی تھی یونانی اولمپک کمیٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے حوالے کر دی گئی ہے۔

یونان کے نائب وزیر پانایوتس بقرامینوس، یونانی اولمپک کمیٹی کے صدر پائیرس کیپراروس اور بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے خصوصی نمائندےاور بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین یو زائے چھنگ نے تقریب میں شرکت کی۔

یو زائے چھنگ  نے اپنی تقریر میں کہا کہ 30 مارچ 2008 کو ہم نے بیجنگ اولمپک گیم کی مشعل تھامی اور بیجنگ اولمپکس جیسے بے مثال ایونٹ کا انعقاد کیا تھا۔ 13 سال میں ہم نےاولمپکس کے جذبے کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا۔ چین میں اولمپک ثقافت کو فروغ دینے اور اولمپک کے بارے میں معلومات و آگہی پھیلانے سے اولمپک تحریک نے بہت کامیابی حاصل کی ہے۔

اس وقت ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مشعل کو ایک مرتبہ پھر سے تھامیں گے، اولمپکس کا جوش و جذبہ  ایک بار پھر دیوار چین کے اندر اور باہر دکھایا جائے گا۔ سرزمین چین پر امن اور دوستی کی روشنی پھوٹتی ہے۔”

یونانی اولمپک کمیٹی کے صدر کیپراروس نے کہا  کہ بیجنگ تاریخ رقم کر رہا ہے  اورسمر اولمپکس اور ونٹر اولمپکس دونوں ایونٹس کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بن رہا ہے۔”

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons