تازہ ترین

چین کے ہائبرڈ ڈبل کراپنگ رائس کی پیداوار کا نیا ریکارڈ

چائنہ میڈیا گروپ کے مطابق سال میں دو بار کاشت کئے جانے والے ہائبرڈ ڈبل کراپنگ رائس کی پیداوار 1.6 ٹن فی میٹرک یونٹ (تقریباً 0.067 ہیکٹر) تک پہنچ گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

چائنہ نیشنل ہائبرڈ رائس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر نے، جسے حونان تحقیقاتی مرکز بھی کہا جاتا ہے، تجربے سے متعلق نتائج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال کے آخر میں کاشت کئے گئے چاولوں کی فی ایم یو پیداوار 936.1 کلوگرام ہے۔ رواں سال کے آغاز میں اسی کھیت سے 667.8 کلوگرام فی ایم یو پیداوار حاصل کی گئی تھی، جس کے تحت رواں سال اس فصل کی مجموعی سالانہ پیداوار 1603.9 کلوگرام فی ایم یو تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پیداوار سے گزشتہ برس کا 1530.7 کلوگرام فی ایم یو کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے، جس کے بعد اب یہ سالانہ 2 بار کاشت ہونے والے چاولوں کی پیداوار کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ایک سال میں دو بار کاشت ہونے والے ہائبرڈ ڈبل کراپنگ رائس چین کے معروف زرعی ماہر آنجہانی یوان لونگ پھنگ کی ٹیم نے صوبہ حونان میں تیار کئے تھے۔ سال میں 2 بار پیداوار کے حصول کیلئے اس چاول کی پہلی بار کاشت مئی کے آخر سے جولائی کے اختتام تک کی جاتی ہے، جبکہ دوسری بار اسے جولائی کے آخر میں کاشت کر کے نومبر میں کاٹا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ سال میں ایک پیداوار کیلئے چاول کے پودے جون کے آخر میں کاشت کئے جاتے ہیں اور اکتوبر کے آخر میں انکی فصل کاٹ لی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں سال میں ایک بار کاشت کی گئی چاول کی فصل سے زیادہ میٹرک یونٹ پیداوار حاصل کی جاتی ہے، تاہم اس وقت سال کی مجموعی پیداوار میں سالانہ 2 بار کاشت کی جانے والی ڈبل کراپنگ رائس کو برتری حاصل ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

 وزیراعظم نے7 نئے معاونین خصوصی مقرر کردیے 

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 7 نئے معاونین خصوصی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons