تازہ ترین

جنوری سے ستمبر تک چین کے غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں 19.6 فیصد کا اضافہ، چینی وزارت تجارت

چین کی وزارت تجارت کی جانب سے بیس اکتوبر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر تک چین کے غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

صنعت  کے لحاظ سے سروس انڈسٹری میں غیر ملکی سرمائے کا اصل استعمال 685.32 بلین یوآن تھا، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ  ہائی ٹیک کی صنعت میں غیر ملکی سرمائے کے اصل استعمال میں 29.1 فیصد اضافہ ہوا، جس میں ہائی ٹیک سروس انڈسٹری میں 33.4 فیصد اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں 15.2 فیصد اضافہ ہوا۔ 

اس کے علاوہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک اور آسیان کے ساتھ حقیقی سرمایہ کاری میں بالترتیب 31.9 فیصداور 31.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چین کےمشرقی، وسطی اور مغربی علاقوں میں غیرملکی سرمائے کے اصل استعمال میں بالترتیب 19.8 فیصد، 29 فیصد اور 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی صدر کے ایس سی او میں ایران کی شمولیت سے متعلق قانون پر عملدرآمد کے حکم نامے پر دستخط

  شنگھائی تعاون تنظیم نے معیشت سمیت متعدد شعبوں میں نمایاں سرگرمیاں سرانجام دی ہیں ایرانی صدرابراہیم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons