کشمیر میڈیا سروس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان میں بد امنی کی صورتحال برقرارررکھنے کیلئے سازشیں کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے افغانستان میں خود کش بم دھماکے کرانے کیلئے اپنے خفیہ ادارے ”را” اور اس کی آلہ کار داعش کو سرگرم کر دیا ہے تاکہ وہاں امن و امان کی صورتحال کو مزید خراب کیا جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارت پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو سبو تاژ کرنے کیلئے پہلے افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ۔