اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ یمن جنگ میں 10 ہزار بچے مارے گئے یا زخمی ہوئے۔
یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں بریفنگ کے دوران یمن جنگ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعداد وہ ہے جو اداروں کو معلوم ہے اور لاتعداد ایسے بچے بھی ہیں جن کا علم نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یونیسیف کو ہنگامی بنیاد پر 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ 2022 کے وسط تک یمن میں زندگیاں بچانے کی کوششوں کو جاری رکھ سکے۔