تازہ ترین
چھاتی کے سرطان کی روک تھام، صحت مند خواتین وقت کی ضرورت، ثمینہ علوی

چھاتی کے سرطان کی روک تھام، صحت مند خواتین وقت کی ضرورت، ثمینہ علوی

خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کے پھیلاؤ کی روک تھام، صحت مند خواتین اور خوشحال پاکستان وقت کی ضرورت ہیں۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہرآٹھ خواتین میں سے ایک اس مرض کا شکار ہے اور خواتین کیلئے اپنی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواتین اس سلسلے میں بہتر کردارادا کرسکتی ہیں کیونکہ اس مرض کی بروقت تشخیص اس کے علاج کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے۔

بیگم ثمینہ علوی نے اطمینان ظاہر کیا کہ ملک بھر میں خواتین کی ایک بڑی تعداد میں آگاہی پیدا کی جارہی ہے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ چھاتی کے سرطان کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا فلپائن کی جانب سے چین کے ہوانگ یئن جزیرے کے پانیوں میں غیر قانونی داخلے پر بیان

فلپائن بیورو آف فشریز اینڈ ایکویٹک ریسورسز  کے تین بحری جہاز چین کی جانب سے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons