تازہ ترین

پاکستان اپنے افغان بھائیوں کی مدد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی اور انسانی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے افغان بھائیوں کی مدد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اپنے کابل کے ایک روزہ دورے کے اختتام کے بعد اسلام آباد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں پانچ ارب روپے فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت میں سہولت کیلئے پاکستان افغانستان سے پھلوں اور سبزیوں کی محصولات کے بغیر در آمد کی بھی اجازت دے گا اور اس مقصد کیلئے دونوں ممالک کی سرحدیں دن رات کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جلد خراب ہونے والی اشیاء کو ترسیل کرنے والی گاڑیوں کیلئے خصوصی راستہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان تاجر آمد پر ویزہ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کو پانچ سال کیلئے ویزہ دینے کا اختیار دیا گیا ہے جس کے ذریعے متعدد بار پاکستان میں داخلہ ممکن ہو گا۔

طبی شعبے میں تعاون سے متعلق معاملات میں پاکستان آمد پر ویزہ دیا جائے گا تاکہ پاکستان میںافغان شہریوں کو خوش اسلوبی سے نقل و حرکت کی سہولت مل سکے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ کابل کے دوران انہوں نے نئی افغان قیادت کے ساتھ مفید ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ افغان قیادت نے پاکستان کویقین دلایا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن سمیت کسی کو بھی اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

ماسکو میں “شاہراہ ریشم کا رشتہ “نامی چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام کی نمائش کا آغاز

بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک کیلئے چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ “شاہراہ ریشم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons