تازہ ترین

پاک فوج مشکلات کے باوجود وطن عزیز کے دفاع کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج تمام مشکلات کے باوجود وطن عزیز کی علاقائی سا لمیت اور خود مختاری کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

وہ بہاول پور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی اور آسرانی میں فارمیشن کی تربیتی سرگرمیوں کے جائزہ کے دورا ن فوجیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔بری فوج کے سربراہ نے دشمنوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے ابھر نے والے چیلنجوں اور خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے حقیقی تربیت کی ضرورت پر زوردیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف ہتھیاروںسے فائرنگ کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا اور فارمیشن کی تربیت اور پیشہ وارانہ تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

یہ خبر پڑھیئے

91.4 فیصد افراد کی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کے تعاون کی تعریف ، سی جی ٹی این سروے

 موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی 28 ویں کانفرنس آف …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons