چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون ، مجموعی علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے اور دفاعی/سیکورٹی تعاون اور افغان صورتحال پر موقف کی حمایت میں ان کی شراکت کو سراہا۔
جاپانی سفیر نے افغان صورتحال بشمول کامیاب انخلاء آپریشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔