وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے ذاتی غلام معیشت پر پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، ملک کو معاشی بد حالی میں دھکیلنے والے لندن مفرور ہیں۔
مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ قوم نے میاں مفرور کو نکال کر شکرانے کے نوافل ادا کئے، قوم کو باریاں لگا کر لوٹنے والوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کی نظر کرنے والے آج مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں،گھٹیا سیاست چمکانے والے عالمی مہنگائی کے اعداد و شمار دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں مہنگائی 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔