ملک میں فلاحی کام کرنے والے افراد قوم کے ہیرو ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

ملک میں فلاحی کام کرنے والے افراد قوم کے ہیرو ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں فلاحی کام کرنے والے افراد قوم کے ہیرو ہیں ان افراد کی انسانیت کے تحت معاشرے کے متوسط طبقے کی بحالی اور انہیں معاشرے کا کار آمد افراد بنانے کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد ہمارے ہیروز فلاحی تنظیمیں کے سربراہان کو خراج تحسین کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امجد ثاقب، سابق ایئر کموڈور شبیر احمد، چوہدری اختر جو پاکستان کے اندر مثالی فلاحی کام قابل قدر ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیم رشد میموریل ویلفیر ٹرسٹ، کورٹ اور اخوت فاؤنڈیشن کی فلاحی کام اور انسانیت کی خدمت ایک اعلیٰ مثال پیش کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے خصوصی افراد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں نے جس جذبے سے ملک بھر میں انسانیت کے لیے جو کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔انہون نے کہا کہ خصوصی، یتیم اور بے سہارا بچوں اور معاشرے کے متوسط طبقے کے لیے تمام سہولیات سے آراستہ جو سکولز اور کالجز قائم کیے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جب اسپیکر کا عہدہ سنبھالا تو مجھے ان تنظیموں کی ملک بھر میں خدمات کا ادرک ہوا جس کے بعد میں نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے خصوصی افراد قائم کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے ان تنظیموں کی خدمات سے متاثر ہو کر میں نے پنجاب، کشمیر، سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ان تنظیموں کی خدمات کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فلاحی کام کرنے والے انسان ہی اپنی زندگی کا مقصد پورا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ان فلاحی تنظیموں کے کام سے متاثر ہو کر میں آج اپنے والد سردار بہادر خان میمویل ٹرسٹ بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں سب سے زیادہ سکون دوسرے کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریب کا مقصد ان قومی ہیروز جہنوں نے انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال قائم کی ان کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ فلاحی تنظیموں کے نمائندوں میں شیڈول بھی پیش کی۔

فلاحی تنظیم کورٹ کے سربراہ چوہدری اختر نے تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام فلاحی تنظیموں کو عزت دینے اور ہمارا حوصلہ افزائی کرنے پر میں اسپیکرقومی اسمبلی کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ یتیم خانے کا تصور اس لیے ختم کیا کہ یتیم بچوں کو عزت سے پکارنا تھا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فلاحی تنظیموں کی خدمات کی بے حد حوصلہ افزائی کی جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

تقریب میں امجد ثاقب اور شبیر احمد کی شرکت ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔سابق وائس ایئر کموڈور شبیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی دوسرے کے لیے جینے کا نام ہے اور زندگی بہت مختصر ہے یہ ایک بار ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مختصر زندگی میں انسانیت کی خدمت کر کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس مختصر زندگی میں دوسروں کی زندگیوں میں خوشیاں لانا عظیم مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا دینی اور مذہبی فریضہ ہے۔اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عزت اور توقیر سے نوازا پر اسپیکرقومی اسمبلی کا مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اخوت اپنی ذات سے ہٹ کر کسی دوسرے کی زندگی کو خوشگوار بنانے کا نام ہے۔تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، فلاحی تنظیمیں کورٹ، راشد میموریل ٹرسٹ اور اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہان میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں کی شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین  کے صدر  مملکت  اور مرکزی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons