تازہ ترین

مظاہرین کے تشدد اور گاڑیوں کی ٹکر سے شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظاہرین کے تشدد اور گاڑیوں کی ٹکر سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلندرتبہ پایا-پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی عملدراری کو ہر صو رت یقینی بنایا جائے –

افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اورانصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ زلزلہ زدہ ملک شام پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرے، چینی وزارت خارجہ

امریکہ طویل عرصے سے شام کے بحران میں ملوث رہا ہے چین نے امریکہ پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons