تازہ ترین

وزیر داخلہ کا بدھ تک کالعدم تنظیم کیخلاف کیسز واپس لینے کا اعلان

وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے خلاف مقدمات بدھ تک واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے کل وزارت داخلہ کے دورے کے دوران مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرلئے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی حکومتی ٹیم کے دیگر ارکان کے ہمراہ تحریک لبیک کی قیادت کے ساتھ طویل ملاقاتیں ہوئیں جن میں تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی سے ملاقات بھی شامل ہے، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذاکرات کے حتمی نتیجے تک تحریک لبیک کے کارکن مرید کے میں ہی قیام کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ میں طبی اداروں کی سب سے بڑی ہڑتال کا امکان

یکم اکتوبر کو سی این این کی رپورٹ کے مطابق، قیصر میڈیکل گروپ اور گروپ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons